ایشین ٹینس چیمپئن شپ کا مین رائونڈ کل کھیلا جائے گا

بدھ 14 دسمبر 2016 12:35

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2016ء) پاکستان ٹینس فیڈریشن کے زیراہتمام اے ٹی ایف ٹینس چیمپئن شپ کا مین رائونڈ کل جمعرات کو دلاور عباس ٹینس کمپلیکس، اسلام آباد میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

پاکستان ٹینس فیڈریشن کے سیکرٹری خالد رحمانی نے بتایا کہ چیمپئن شپ میں ملک بھر سے سو سے زائد مرد اور خواتین کھلاڑی شرکت کر رہے ہیں۔ چیمپئن شپ میں منیز سنگلز، لیڈیز سنگلز، جونیئر انڈر18-، بوائز انڈر14-، بوائز انڈر10- اور پلس 45 اور سنیئر پلس 46 کیٹگریز کے مقابلے ہونگے۔ چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل 16 دسمبر، سیمی فائنل مقابلے 17 دسمبر اور فائنل 18 دسمبر کو کھیلے جائیں گے۔ چیمپئن شپ میں 5 ہزار ڈالر کی انعامی رقم رکھی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :