حلقہ دولچھراٹ کو جان بوجھ کر پسماندہ رکھا جا رہا ہے،میر مشتاق حسین

ماضی میں باذل نقوی کی قیادت میں حلقہ کی تقدیر بدل کر رکھ دی تھی،سابق ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل

بدھ 14 دسمبر 2016 12:28

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2016ء)پاکستان پیپلز پارٹی آزادکشمیر کے مرکزی رہنما و سابق ایڈمنسٹر یٹر ضلع کونسل میر مشتاق حسین نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت بننے ہوئے چار ماہ سے زائد کا عرصہ ہو چکا ہے لیکن بد قسمتی ہے کہ حلقہ دو لچھراٹ میں ایک کام بھی نہیں ہوا، ماضی میں بازل علی نقوی کی قیادت میں علاقے کی تقدیر بد ل کر رکھ دی تھی جو کام پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں حلقہ دو لچھراٹ میں ہوئے ہیںوہ اورکسی حکومت نے نہیں کروائے نہ آئندہ کوئی کروا سکتا ہے، پاکستان پیپلز پارٹی نے عوام کا روٹی کپڑا اور مکان دیا ہے،عوام ن لیگ کی حکومت سے تنگ آچکی ہے انتقامی کارروائیاں عروج پر ہیں، بے روزگار عوام کو دن با دن اور بے روزگار کیا جا رہا ہے ن لیگ نے جو وعدے الیکشن میں کیئے تھے ان پر سے ایک پر بھی عمل درآمد نہیں ہو رہا عوام دفترں کے چکر لگا لگا کر تک ہار کر گھر بیٹھ گی ہے سابق ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل میر مشتاق حسین نے حکومت آزادکشمیر پر شدید تنقید کر تے ہوئے کہا ہے کہ ن لیگ کی حکومت سے عوام کو بہت امیدیں وابستہ تھیں اور اب عوام ان سے تنگ آچکی ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ2018 کے الیکشن میں ایک بارپھر بے نظیر بھٹو کے لخت جگر بلاول بھٹو الیکشن میں کامیابی حاصل کر کے حکومت بنائیں گئے پاکستان و آزادکشمیر سے کرپشن کا خاتمہ صرف پاکستان پیپلز پارٹی ہی کر سکتی ہے، ان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو آنے والے وقت میں ملک کے نو جوان وزیر اعظم ہونے کا اعزاز حاصل کر یں گی-