آزاد کشمیر میں پنجاب طرزکا ڈرگ فارمیسی نیٹ ورک قائم کرنے کا مطالبہ

ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری کومزید جدید طریقوں سے استوار کرتے ہوئے اسے بحال کیا جائے ادویات کے نظام میں مزید شفافیت کیلئے تحصیل سطح پر ڈرگ انسپکٹرکی آسامیاں تخلیق کی جائیں وزیر صحت‘ سیکرٹری صحت اور ڈی جی ہیلتھ فی الفور آزاد کشمیر میں فارمیسی کونسل کے قیام کا اعلان کریں

بدھ 14 دسمبر 2016 12:20

باغ/بیس بگلہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2016ء) آزاد کشمیر میں پنجاب طرزکا ڈرگ فارمیسی نیٹ ورک قائم کیا جائے اورڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری کومزید جدید طریقوں سے استوار کرتے ہوئے اسے بحال کیا جائے اور تحصیل سطح پر ڈرگ انسپکٹرکی آسامیاں تخلیق کی جائیں تاکہ ادویات کی چیکنگ کے نظام میں مزید شفافیت پیدا ہو سکی- فارماسسٹ محمد امتیاز گل اعوان اینڈ مدینہ کلینک بیس بگل نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر میں پنجاب طرزکا ڈرگ فارمیسی نیٹ ورک قائم کیا جائی-ایکٹ 1976ء کے مطابق پاکستان کے چاروں صوبوں کی طرح فوری طور پر آزاد کشمیربہت پہلے فارمیسی کونسل قائم کرنا چاہئے تھا تاکہ زیادہ سے زیادہ کوالیفائیڈ فارمسٹ لوگ تیار ہوتے اور سٹور مالکان خود ہی کوالیفائیڈہوتے اس طرح ادویات میں بہتری آتی-محمد امتیاز گل اعوان کے علاوہ عوام الناس نے بھی کہا ہے کہ وزیر صحت نجیب نقی‘ سیکرٹری صحت اور ڈی جی ہیلتھ فی الفور آزاد کشمیر میں بھی فارمیسی کونسل کے قیام کا اعلان کریںنیز ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری کو مزید جدیدطریقوں سے استوار کرتے ہوئے بحال کریں-آزاد کشمیر کے اندر فارمسٹ اے بی سی سسٹم کو بحال کیا جائے اور آزاد کشمیر کے تمام اضلاع میں تحصیل سطح پر ڈرگ انسپکٹر کی آسامیاں تخلیق کی جائیں تاکہ ادویات کی چیکنگ کے نظام میں مزید شفافیت پیدا ہو سکی-

متعلقہ عنوان :