وزیراعظم لیپ ٹاپ سکیم کے تحت آئی پی ایم ایس کی40 ہونہار طلبہ میں لیپ ٹاپ تقسیم

بدھ 14 دسمبر 2016 12:10

پشاور۔14دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2016ء) خیبرمیڈیکل یونیورسٹی پشاور کے انسٹیٹیوٹ آف پیرامیڈیکل سائنسز (آئی پی ایم ایس) میں وزیراعظم لیپ ٹاپ سکیم کے تحت 140طلباء وطالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم کیے گئے‘ اس سلسلے میں ایک تقریب کا اہتمام کیاگیا جس میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حفیظ الله نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور طلبہ میں لیپ ٹاپ تقسیم کیے‘ اس موقع پر رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر محمدسلیم اور ڈائریکٹر اکیڈیمکس پروفیسر ڈاکٹر محمدالیاس سعیدی کے علاوہ انسٹیٹیوٹ کے کوارڈینیٹر محمدجسیم خان اور فیکلٹی ارکان بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

پروفیسرحفیظ اللهنے کہاکہ آئی پی ایم ایس کے ایک نئے سفر کا آغاز ہواہے یہاں تعلیمی سہولیات کے ساتھ ساتھ ہم نصابی سرگرمیوں کی سہولیات فراہم کی گئی ہیں جس سے طلباء وطالبات کو زیادہ جامع انداز میں اپنی صلاحیتوں کو پروان چڑھانے کے مواقع دسیتاب ہونگے۔

متعلقہ عنوان :