وزیر اعظم نوازشریف کی مری میں جائیداد، ارشد شریف نے دستاویزات دکھا کر نیا انکشاف کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 14 دسمبر 2016 11:45

وزیر اعظم نوازشریف کی مری میں جائیداد، ارشد شریف نے دستاویزات دکھا ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔14دسمبر 2016ء) : پاکستان کے معروف صحافی ارشد شریف نے وزیر اعظم نواز شریف کی مری میں جائیداد سے متعلق دستاویزات دکھا کر نیا انکشاف کر دیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل پر اپنے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ارشد شریف کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نوازشریف کی مری میں جائیداد کا ان کے اثاثوں میں بھی تذکرہ ہے جس کے مطابق یہ جائیداد ان کی اہلیہ کلثوم نواز کے نام ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس جائیداد کی مالیت 75 لاکھ روپے بتائی گئی ہے اور کہا گیا کہ اس کی حالیہ مالیت 10 کروڑ روپے ہے ۔ ارشد شریف نے سوال اٹھایا کہ کیا ان پیسوں کی رسیدیں موجود ہیں؟ انہوں نے اپنے پروگرام میں دستاویزات دکھاتے ہوئے بتایا کہ 1994ء میں وفاقی اینٹی کرپشن کمیٹی نے عصر حاضر کے وزیر اعظم کو ایک خفیہ خط لکھا جس میں مری میں موجود جائیداد کی انکوائری سے متعلق آگاہ کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

وفاقی اینٹی کرپشن کمیٹی کے مطابق یہ زمین تحفہ دیکر ٹرانسفر کی گئی تھی۔ اس وقت پراپرٹی کا نام برڈ ہال کشمیر لاج مری روڈ تھا۔ 1993ء سے قبل یہ پراپرٹی مری امپروومنٹ ٹرسٹ کے کنٹرول میں تھی۔ جس کے بعد یہ جائیداد میونسپل کمیٹی مری کے زیر اہتمام چلی گئی۔ وفاقی اینٹی کرپشن کمیٹی نے اس تمام ڈیل کو مشکوک قرار دیا۔کمیٹی نے تحقیق کے بعد ان لوگوں کے نام ملک بھی حاصل کیے جو اس مشکوک ڈیل میں ملوث تھے ، ان افراد میں مبارک سینما لاہور کا مالک ملک نذیر احمد ،سینئیر وائس پریذیڈنٹ یونائیٹڈ بنک لمیٹڈ لاہور طلعت محمود، اسسٹنٹ کمشنر لاہور چوہدری کبیر ؛ جو اس سے قبل لاہور میں بھی مقیم رہ چکے تھے، جنرل مینجر اتفاق گروپ محمد اکرم ، والد بیگم کلثوم نواز جنرل محمد حفیظ شامل ہیں۔

تحقیقات کےمطابق وزیر اعظم نواز شریف اور ملک نذیر احمد کے مشترکہ دوست طلعت محمود ، جو کہ یو بی ایل میں کام کرتے تھے ، ملک نذیر کو لاہور سے مری لیکر گئے اور 3 کنال 19 مرلے کی جائیداد کے ایک کاغذ کر دستخط کروائے۔ارشد شریف نے اپنے پروگرام میں مزید کیا انکشافات کیے آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:

متعلقہ عنوان :