انجینئر رشید نے ڈی سی آفس کپواڑہ کو تالا لگادیا

بدھ 14 دسمبر 2016 11:22

سرینگر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2016ء) مقبوضہ کشمیرمیں نام نہاداسمبلی کے رکن اور عوامی اتحاد پارٹی کے سربراہ انجینئر عبدالرشید نے ڈپٹی کمشنر کی تقرری میں کٹھ پتلی انتظامیہ کی ناکامی پر احتجاج کیلئے رکاوٹوں اور بڑی تعداد میں بھارتی فورسز کی تعیناتی کے باوجود ڈی سی آفس کپواڑہ کو تالا لگا دیا۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق انجینئر رشید نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہاہے کہ انہوںنے کئی دنوں سے ڈپٹی کمشنر کی تقرری میںانتظامیہ کی نااہلی کے خلاف احتجاج کیلئے ڈی سی آفس کو تالا لگایا ۔

اس موقع پر بڑی تعداد میں لوگ جمع ہو گئے اور انہوںنے ڈی سی کی تقرری نہ کرنے پر انتظامیہ کے خلاف شدید نعرہ بازی کی۔ صحافیوں سے باتیںکرتے ہوئے انجینئر رشید نے کہاکہ انتظامیہ کشمیری عوام کو درپیش مشکلات کو نظر انداز کرر ہی ہے۔