عالمی برادری مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی پامالیاں بند کرانے کیلئے بھارت پر دبائو بڑھائے

بدھ 14 دسمبر 2016 11:21

سرینگر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2016ء) مقبوضہ کشمیرمیں جموںوکشمیر پیپلز موومنٹ اور جموںوکشمیر پیپلز لیگ نے عالمی برادری خاص طورپر اقوام متحدہ پر زوردیا ہے کہ وہ جموںوکشمیر میں بھارتی فورسز کے ہاتھوں بڑے پیمانے پر جاری انسانی حقوق کی سنگین پامالیاں بند کرانے کیلئے بھارت پر دبائو بڑھائے۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق پیپلز موومنٹ کے چیئرمین میر شاہد سلیم نے جموںمیں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مقبوضہ علاقے میںکشمیری عوام بھارتی فورسز کی بدترین ریاستی دہشت گردی کا نشانہ بن رہے ہیں ۔

پیپلز موومنٹ کے چیئرمین نے افسوس ظاہر کیاکہ جموںوکشمیر کی ابتر صورتحال پر عالمی برادری خاص طورپر اقوام متحدہ نے خاموشی اختیار کر رکھی ہے ۔ ادھر جموںوکشمیر پیپلز لیگ کے چیئرمین مختار احمد وازہ نے ضلع اسلام آباد کے علاقے Sarnalمیں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ عالمی طور پرتسلیم شدہ مسئلہ کشمیر بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی کی بنیادی وجہ ہے ۔ انہوںنے صحافی ہلال زرگر سے انکی والدہ کے انتقال پر بھی تعزیت کی ۔

متعلقہ عنوان :