کراچی،پولیس کارروائی میں ملزم گرفتار، کورنگی سے 12 سالہ بچی کی لاش برآمد

بدھ 14 دسمبر 2016 11:21

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 دسمبر2016ء) کراچی کے علاقے کورنگی لیبر اسکوائر سے 12 سالہ بچی کی لاش ملی ۔ دوسری جانب بلدیہ کے علاقے میں پولیس کارروائی کے دوران ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ کورنگی لیبر اسکوائر کے قریب رہائشی فلیٹ سے 12 سالہ بچی کی لاش ملی۔

(جاری ہے)

ریسکیو ذرائع کے مطابق ہرا شاکر نامی بچی نے پھندا لگا کر خودکشی کی ۔ بچی کو لاش کو لانڈھی سرد خان منتقل کر دیا گیا ۔ پولیس کا کہنا ہے واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں۔ دوسری جانب بلدیہ اتحاد ٹاؤن میں پولیس مقابلے کے دوران ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم وحید جھنگو کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے۔ ملزم کے قبضے سے پستول اور گرنیڈ رائفل برآمد کر لی گئی ۔

متعلقہ عنوان :