سندھ ہائیکورٹ نے وفاقی اور سندھ حکومت سے وی آئی پی شخصیات کی سکیورٹی پالیسی طلب کرلی

بدھ 14 دسمبر 2016 11:21

سندھ ہائیکورٹ نے وفاقی اور سندھ حکومت سے وی آئی پی شخصیات کی سکیورٹی ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 دسمبر2016ء) سندھ ہائیکورٹ نے بلاول بھٹو زرداری کی سیکورٹی سے متعلق درخواست پر وفاق ، سندھ حکومت سے وی آئی پی شخصیات کی سیکیورٹی پالیسی طلب کرلی۔ سندھ ہائیکورٹ میں بلاول بھٹو زرداری کی سیکورٹی سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

عدالت نے وفاق ، سندھ حکومت سے وی آئی پی شخصیات کی سیکورٹی پالیسی طلب کرلی اور وفاق کو 13 جنوری تک جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا۔ بلاول بھٹو کی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سیکورٹی اداروں کی رپورٹس کے مطابق میری جان کو خطرہ ہے ، بٴْلٹ پروف ، سیاہ شیشوں والی گاڑی استعمال کرنے کی اجازت دی جائے۔

متعلقہ عنوان :