عالمی طاقتیں قیام امن کیلئے اپنا کردار کریں، ملیحہ لودھی

بدھ 14 دسمبر 2016 11:21

عالمی طاقتیں قیام امن کیلئے اپنا کردار کریں، ملیحہ لودھی
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 دسمبر2016ء) اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ جنوبی ایشیا میں تنازعات کے حل کے لئے کثیر ملکی سفارت کاری کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں ملیحہ لودھی نے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ اور جنوبی ایشیا میں جاری تنازعات کے حل کے لیے عالمی طاقتوں کو اپنے مفادات ایک طرف رکھ کر قیام امن میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیئے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان جنوبی ایشیا میں امن کا خواہاں ہے اور بھارت کے ساتھ مسئلہ کشمیر سمیت تمام حل طلب مسائل پر 2طرفہ بات چیت کی خواہش رکھتا ہے۔ اٴْنہوں نے کہا کہ افغانستان میں موجود تمام متحارب گروہوں کے مابین بات چیت ہی وہاں قیام امن کی راہ ہموار کر سکتی ہے۔