بھارت اور انگلینڈ کے درمیان پانچواں اور آخری ٹیسٹ پرسوں سے شروع ہوگا

بھارت کو انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں 3-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل

بدھ 14 دسمبر 2016 11:08

چنئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2016ء) بھارت اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچواں اور آخری ٹیسٹ جمعہ سے ایم اے چدم برم سٹیڈیم، چنئی میں شروع ہوگا۔ میزبان ٹیم بھارت کو پانچ میچوں کی سیریز میں 3-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا میچ ڈرا ہوا، دوسرے میچ میں بھارت نے 246 رنز، تیسرے میچ میں 8 وکٹ اور چوتھے میچ میں 36 رنز سے کامیابی حاصل کر کے سیریز اپنے نام کی۔

(جاری ہے)

دونوں ٹیموں کے درمیان 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے بعد تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 15 جنوری 2017ء کو پونے میں کھیلا جائیگا، دوسرا میچ 19 جنوری 2017ء کو کٹک میں کھیلا جائیگا جبکہ تیسرا اور آخری میچ 22 جنوری 2017ء کو کولکتہ میں کھیلا جائیگا۔ تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 26 جنوری 2017ئ کو کانپور میں کھیلا جائیگا، دوسرا میچ 29 جنوری 2017ئ کو ناگپور میں کھیلا جائیگا جبکہ تیسرا اور آخری میچ یکم فروری 2017ئ کو بنگلور میں کھیلا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :