کولمبیا جہاز حادثے میں بچنے والے کو کچھ یاد نہیں

Fahad Shabbir فہد شبیر بدھ 14 دسمبر 2016 09:54

کولمبیا جہاز حادثے میں بچنے والے کو کچھ یاد نہیں

بگوٹا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔14دسمبر۔2016ء)2016ء میں کھیلوں کی دنیا میں جو سب سے افسوسناک واقعہ پیش آیا وہ کولمبیا میں ہونے والا جہاز حادثہ تھا جس میں 75 افراد مارے گئے اور برازیل کی فٹ بال ٹیم چیپیکوئینس کے 19 اراکین بھی۔ اس واقعے نے دنیا بھر کو ہلا کر رکھ دیا۔ ٹیم کے پرستاروں کے ساتھ ساتھ دیگر ٹیموں نے بھی جان دینے والوں کو خراج عقیدت پیش کیا لیکن اس جان لیوا حادثے میں بچ جانے والے اس ٹیم کے ایک رکن کو کچھ بھی یاد نہیں۔

زیمپیئر نیتو اس حادثے میں کسی طرح بچ گئے تھے لیکن دو ہفتوں سے کومے میں تھے۔ جب انہیں ہوش آیا تو پہلا سوال اس چیمپیئن شپ فائنل میں اسکور کے حوالے سے کیا جو کھیلنے کے لیے یہ ٹیم کولمبیا جا رہی تھی۔ ساتھ ہی نیتو نے اس پر بھی حیرت کی کہ آخر وہ اس میچ میں کیوں نہیں کھیلے۔

(جاری ہے)

جب انہیں معلوم ہوگا کہ جہاز کو راستے میں حادثہ پیش آیا تھا تو ان کے جذبات کیا ہوں گے، اس کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔

اس لیے ڈاکٹروں نے ان کی یادداشت پر خراب اثرات پڑنے سے روکنے کے لیے ابھی اس خبر کو ان سے چھپا رکھا ہے۔ وہ آہستہ آہستہ خبر کو ان کے سامنے لائیں گے۔ نیتو جہاز حادثے میں بچ جانے والے ٹیم کے چار اراکین میں سے ایک تھے، اور ان کے ساتھیوں کو بحالی کے بعد برازیل منتقل کردیا گیا ہے۔ لیکن نیتو اپنی سر کی شدید چوٹوں کی وجہ سے ابھی تک ہسپتال میں پڑے ہیں