اہلخانہ ، بیوی بچگانہ رویہ ترک کریں ورنہ شوہر ،بیٹا کھو دیں گے:باکسر عامر خان

بدھ 14 دسمبر 2016 08:54

اہلخانہ ، بیوی بچگانہ رویہ ترک کریں ورنہ شوہر ،بیٹا کھو دیں گے:باکسر ..

لندن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار14دسمبر۔2016ء ) اپنے والدین اور اہلیہ کے مابین جاری لڑائی کے بعد باکسر عامر خان بھی پھٹ پڑے ، کہتے ہیں کہ میرے اہل خانہ اور میری بیوی میرے نام کو تباہ کر رہے ہیں،وہ بچگانہ رویہ ترک کریں ورنہ شوہر بیٹا کھو دیں گے۔ سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری بیان میں عامر خان کا کہنا تھا کہ وہ اس جھگڑے میں پڑنا نہیں چاہتے مگر بہت برادشت کرچکے ہیں، جو بھی غلط فہمیاں ہیں، وہ گھر میں ہی رہنی چاہیے تھیں،اب معاملات اس طرف جارہے ہیں، جہاں وہ لوگ بیٹا اور شوہر کھودیں گے ، ان سب کا اپنا بچگانہ رویہ ترک کرنا ہوگا ۔

عامر خان کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے فریال کی حمایت اس لیے کی کیوں کہ وہ حق پر تھی ، ان کی شادی کے بعد گھر والوں نے اہلیہ کے ہمراہ زیادہ اچھا سلوک نہیں کیا تاہم وہ نجی معاملہ منظر عام پر آنے پر خوش نہیں ہیں،ان کے بہن بھائی ان کے نجی معاملے کو بارہا سوشل میڈیا پر لاتے رہے ہیں ،انہیں یہ سمجھنا ہوگا کہ یہ سب کچھ کسی رئیلٹی شو کیلئے نہیں ہورہا ہے ،انہوں نے اس بارے میں اپنے والد سے بھی بات کی تھی لیکن انہوں نے بھی بات نہیں سنی جس پر وہ خاموش رہے اور صبر کرتے رہے تاہم ان کی اہلیہ نے خاموش رہنے سے انکار کرتے ہوئے آواز اٹھانے کا فیصلہ کیا تھا،اب یہ مسئلہ قابو سے باہر ہوتا جارہا ہے جسے حل کرنے کی ضرورت ہے ۔

(جاری ہے)