شہریار خان نے مودی سرکار کو پاک ،بھارت سیریز کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ قرار دیدیا

بدھ 14 دسمبر 2016 08:37

شہریار خان نے مودی سرکار کو پاک ،بھارت سیریز کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ..

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار14دسمبر۔2016ء ) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئر مین شہریار خان نے مودی سرکار کو پاک ،بھارت کرکٹ سیریز کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ قرار دے دیا ۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہریار خان کا کہنا تھا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ تو پاکستان کے ساتھ کرکٹ کھیلنے کیلئے تیار ہے تاہم اس میں اصل رکاوٹ بھارتی حکومت ہے ۔شہریار خان کا مزید کہنا تھا کہ کپتانی چھوڑنے کا فیصلہ مصباح الحق کو خود کرنا ہے ،اس کاکرکٹ بورڈ سے کوئی تعلق نہیں ہے،پاکستان میں بہت ٹیلنٹ موجود ہے ،ایک کپتان جاتا ہے تو دوسرا آجاتا ہے ، اظہر علی کو ون ڈے ٹیم کی قیادت سے ہٹانے کا کوئی پلان زیر غور نہیں ہے،آسٹریلیا کیخلاف وہی ٹیم کی قیادت کریں گے ۔