پاکستان امریکہ کی نئی انتظامیہ کے ساتھ بھرپور انداز میں کام کرے گا، طارق فاطمی کا واشنگٹن ٹائمز کو انٹرویو

بدھ 14 دسمبر 2016 11:06

پاکستان امریکہ کی نئی انتظامیہ کے ساتھ بھرپور انداز میں کام کرے گا، ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2016ء) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے خارجہ امور طارق فاطمی نے کہا ہے کہ پاکستان ڈونلڈ ٹرمپ کی زیر قیادت امریکہ کی نئی انتظامیہ کے ساتھ بھرپور انداز میں کام کرے گا۔

(جاری ہے)

ایک امریکی اخبار واشنگٹن ٹائمز میں شائع ہونے والے انٹرویو میں طارق فاطمی نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ ڈونلڈ ٹرمپ کاروباری پس منظر رکھنے کے ساتھ معاشی تعلقات میں بھرپور دلچسپی رکھتے ہیں جو وزیراعظم محمد نواز شریف کے ویژن اور پالیسیوں سے مطابقت رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی قومی سلامتی کی ٹیم کے ارکان جانتے ہیں کہ 1980ء کی دہائی میں افغانستان سے سوویت یونین کی واپسی کی پاکستان نے بھاری قیمت ادا کی۔

متعلقہ عنوان :