روزہ رکھنے سے بچپن میں لاحق خون کے سرطان کے خلیے ختم ہوجاتے ہیں

منگل 13 دسمبر 2016 22:13

ڈاکٹر جنگ پنگ شی، ڈاکٹر چینگ چینگ ایلک ژہانگ اور ڈاکٹر زہیگانگ ہو
ڈاکٹر جنگ پنگ شی، ڈاکٹر چینگ چینگ ایلک ژہانگ اور ڈاکٹر زہیگانگ ہو

‫مختلف تحقیقات میں ماہرین روزوں کی طبی افادیت ثابت کرچکے ہیں۔سائنسدانوں کے مطابق خون کے سرطان سے چھٹکارے کے لیے بھی روزے مفید ہیں۔‬
یوٹی ساؤتھ ویسٹرن میڈیکل سنٹر کے محققین نے دریافت کیا ہے کہ وقفوں کے ساتھ روزے رکھنے سے بچوں میں موجود خون کی سرطان کی عام قسم کے خلیے ختم یا کم ہو جاتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ حکمت عملی بالغ افراد میں موجود خون کے سرطان کی اقسام کے لیے موثر نہیں ۔

(جاری ہے)


اس تحقیق کے شرکا میں شامل ڈاکٹر چینگ چینگ ایلک ژہانگ، ایسوسی ایٹ پروفیسر آف فزیالوجی، یوٹی یونیورسٹی ساؤتھ ویسٹرن نے نیچر میڈیسن میں شائع ہونے والی تحقیق میں بتایا ہے کہ ہم نے ایک ایسا میکنزم شناخت کیا ہے جو روزے کی صورت میں مختلف ردعمل کا ذمہ دار ہوتا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ وقفوں کے ساتھ روزے رکھنا acute lymphoblastic leukemia یا ALL کی دونوں ذیلی اقسام B-cell ALL اور T-cell ALL کے خلاف مزاحمت کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں ختم کرنے میں بھی معاون ہوتا ہے۔ تاہم یہ طریقہ بالغ افراد میں عام acute myeloid leukemia یا AML کے خلاف موثر نہیں۔