سپر یم کورٹ کے پاس بھی پانامہ پر کمیشن بنانے کا اختیار ہے مگر نوٹی فکیشن حکومت نے ہی جاری کر نا ہے‘جسٹس (ر) سجادعلی شاہ

منگل 13 دسمبر 2016 23:29

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 دسمبر2016ء) چیف جسٹس (ر) سجادعلی شاہ نے کہا ہے کہ سپر یم کورٹ کے پاس بھی پانامہ پر کمیشن بنانے کا اختیار ہے مگر نوٹی فکیشن حکومت نے ہی جاری کر نا ہے‘پانامہ لیکس سے متعلق عدالت نے ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں دیا ‘اگر چیف جسٹس کی ریٹائرڈ منٹ قر یب تھی توانکو خود اس کیس میں نہیں ہونا چاہیے تھا ۔

(جاری ہے)

منگل کے روز گفتگو کرتے ہوئے چیف جسٹس (ر) سجادعلی شاہ نے کہا کہ پانامہ لیک کیس میں بے گناہی کے ثبوت فراہم کر نا وزیر اعظم اور انکے خاندان کی ذمہ داری ہے اور اب تک اپوزیشن جماعتوں نے سپر یم کورٹ میں جو ثبوت دیئے ہیں وہ بہت اہم ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ سپر یم کورٹ کی جانب سی40دن کیس کی سماعت ملتوی کرنے کے حوالے سے میں کچھ نہیں کہنا چاہتا کیونکہ یہ چیف جسٹس آف پاکستان کا اختیا ر ہے لیکن اگر چیف جسٹس کی ریٹائرڈ منٹ قر یب تھی توانکو خود اس کیس میں نہیں ہونا چاہیے تھا ۔

متعلقہ عنوان :