وزیر اعظم نواز شریف کی رہائشگاہ جاتی امرا فارم ہا ئوس میں محفل میلاد مصطفیؐ کا انعقاد ، ملک کی سلامتی اور ترقی کیلئے خصوصی دعا

منگل 13 دسمبر 2016 23:29

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 دسمبر2016ء) وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی رہائشگاہ جاتی امرا فارم ہا ئوس میں محفل میلاد مصطفیؐ کا انعقاد ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نوازشریف کی رہائشگاہ پر ہونے والی محفل میلاد مصطفیؐ میں وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف ، وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف، حسن نواز اور شریف خاندان کے اہم افراد نے شرکت کی ۔ جبکہ اس موقع پر وزیر اعظم کی جانب سے خصوصی طور پر معروف صوفی شاعر میاں محمد بخش کا کلام سنا یا گیا، محفل میلاد مصطفیؐ کے موقع پر ملک کی سلامتی اور ترقی کے لیے خصوصی دعا کی گئی ۔

متعلقہ عنوان :