پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری دبئی روانہ ہو گئے

منگل 13 دسمبر 2016 23:26

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری دبئی روانہ ہو گئے
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2016ء) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری منگل کودبئی روانہ ہو گئے ہیں ،بلاول بھٹو زرداری دبئی میں پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کے صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کریں گے۔

(جاری ہے)

ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اور خاص طور پر بلاول بھٹو زرداری کی طرف وفاقی حکومت کو پیش کئے جانے والے چار مطالبات منظور نہ ہونے کی صورت میں ممکنہ احتجاج کی حکمت عملی پر تبادلہ خیا ل کیا جائے گا ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں سابق صدر آصف علی زرداری کی وطن واپسی کوبھی حتمی شکل دی جائے گی۔