سینٹر آف سپرچوئل سائنسزکے زیر اہتمام عید میلاد النبی اور ہیر خوانی کا پروگرام 18دسمبر کوہوگا

منگل 13 دسمبر 2016 23:23

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2016ء) سینٹر آف سپرچوئل سائنسز پاکستان کے زیر اہتمام 18دسمبر (اتوار)بعد نماز عصر مسجد سید پیر وارث شاہ ؒ ، 440گ ب فیض پور سمندری، ضلع فیصل آباد میں عید میلاد النبی اور ہیر خوانی سید وارث شاہ کا پروگرام منعقد ہوگا۔

(جاری ہے)

صدارت چیئرمین وراثت وراث المعروف جہان وارث کریں گے جبکہ ممتاز ادیب مقصود چغتائی ، گلوکار خادم حسین وارثی، پروفیسر ارشد، بابا رمضان اور ریڈیو ،ٹی وی کے فنکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے، نقابت کے فرائض بابر ندیم حسین قادری سر انجام دیں گے۔

متعلقہ عنوان :