حکومت مقامی ایکسپورٹرز حوصلہ افزائی کیلئے غیر ملکی کمرشل اتاشیوں کو متحرک کرے ، راؤ خورشیدعلی

منگل 13 دسمبر 2016 23:23

لاہور۔13 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2016ء) لاہور ٹریڈرز رائٹس فورم کے وائس چیئرمین راؤ خورشید علی نے مطالبہ کیا کہ حکومت مقامی مینوفیکچرر ز اور ایکسپورٹرز کی حوصلہ افزائی کیلئے غیر ملکی کمرشل اتاشیوں کو متحرک کرے تاکہ دیگر ممالک میں مقامی مصنوعات کی تشہیر کے ساتھ ساتھ تجارتی نمائشوں کا انعقاد اور پاکستان کی بنائی ہوئی اشیاء کی انٹر نیشنل مارکیٹوں میں فروخت کویقینی بنایا جا سکے، انہو ں نے کہا کہ مینو فیکچررز کیلئے پیداواری لاگت میںاضافہ ہور ہا ہے جس کے باعث ایکسپورٹ کا عمل متاثر ہور ہا ہے ، ملکی مصنوعات کی ایکسپورٹ کیلئے سستی توانائی کی فراہمی کو یقینی بنایا جا نا چاہئے تاکہ مقامی صنعتوں کی تیار کردہ مصنوعات کو عالمی منڈی میں مقابلے کے ساتھ فروخت کیا جا سکے، پاکستان میں تیار ہونے والی اشیاء کی پوری دنیا میں مانگ ہے مگر مہنگے راء مٹیریل کی وجہ سے پیداواری لاگت میں اضافہ ہو رہا ہے جس کی وجہ سے مقامی صنعتوں میں تیار ہونے والی اشیاء مہنگی ہونے کے باعث عالمی منڈیوں میں فروخت نہیں ہو پاتیں، انہوں نے کہا کہ اگر ہمارے ملک کی تیار کردہ اشیاء عالمی منڈیوںمیں فروخت ہونگی تو اس سے ملک کے لئے قیمتی زرمبادلہ حاصل ہوگا ۔