لاہو ر،صوبائی ڈویلپمنٹ فورم نے ترقیاتی سکیموں پر عملدرآمد کیلئی 4 ارب روپے سے زائد فنڈزکی منظوری دے دی

منگل 13 دسمبر 2016 23:23

لاہو ر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2016ء)حکومت پنجاب نے رواں مالی سال2016-17 ء کے دوران صوبائی محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کی صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے 38 ویں اجلاس میں اریگیشن اور روڈ سیکٹرز کی کل4 سکیموں کو مکمل کرنے کے لیے مجموعی طور پر 4 ارب 35 کروڑ73 لاکھ97ہزار روپے کی منظوری دے دی ۔اجلاس کی صدارت چیئرمین پی اینڈ ڈی پنجاب محمد جہانزیب خان نے کی جبکہ صوبائی سیکرٹری پی اینڈ ڈی افتخار علی ساہو سمیت صوبائی محکمہ جات کے اعلی افسران اور پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کے ممبران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

صوبائی ورکنگ پارٹی کے 38ویں اجلاس میںجن دو ڈویلپمنٹ سکیٹرز کی سکیموں کی منظوری دی گئی ان میں اریگیشن سیکٹر کی سکیم ضلع راجن پور میں دریائے انڈس ریکھ بھگ والا تا بیت واگوار کوٹ مٹھاں تک فلڈ بند کی تعمیر کیلئے 1 ارب 64 کروڑ 59 لاکھ 36 ہزار روپے، ضلع ڈیرہ غازی خان میں نٹکنی فلڈ کیرنگ چینل (RD0+000-21+000) کی تعمیر(ترمیمی) کیلئے 65 کروڑ 48 لاکھ 32 ہزار روپے، ضلع بہاولنگر میں ڈیزائن کیپیسٹی کے ضمن میں مشرقی صدیقیہ کینال کی تعمیر و مرمت اور بحالی کیلئے 94 کروڑ 4 لاکھ 29 ہزار روپے اور روڈ سیکٹر کی سکیم ضلع رحیم یار خان میں عباسیہ ٹائون کے مقام پر فلائی اوور پل کی تعمیر کیلئے 1 ارب 11 کروڑ 62 لاکھ روپے شامل ہیں۔