Live Updates

تحریک انصاف کی اسمبلیوں میں واپسی خوش آئند ہے، مولا بخش چانڈیو

ہم نے پہلے ہی پارلیمانی جدوجہد کی بات کی تھی وزیراعظم کے پارلیمنٹ میں جھوٹ بولنے کی بات درست ہے،رہنما پیپلز پارٹی

منگل 13 دسمبر 2016 23:21

تحریک انصاف کی اسمبلیوں میں واپسی خوش آئند ہے، مولا بخش چانڈیو
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 دسمبر2016ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے راہنماء مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی اسمبلیوں میں واپسی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نیپہلے ہی پارلیمانی جدوجہد کی بات کی تھی وزیراعظم کے پارلیمنٹ میں جھوٹ بولنے کی بات درست ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ تحریک انصاف کے اسمبلی میں واپس آنے کا فیصلہ خوش آئند ہے عمران خان نے ٹھیک کہا ہے کہ نواز شریف نے غلط بیانی کی ہے وزیراعظم نے پارلیمنٹ میں سچ نہیں بولا ۔

انہوں نے کہاکہ ہم نے پہلے ہی کہا تھاکہ پارلیمنٹ میں جدوجہد کرنا ہوگی اور پارلیمنٹ کے ذریعے ہی احتساب کی بات کرتے تھے انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ تحریکیں چلائی ہیں اور ماریں کھائی ہیں نواز شریف تو بھاگ کر سعودی عرب چلے گئے تھے انہوں نے کہا کہ بھٹو کو عدالتی فیصلے کے ذریعے قتل کیا گیا ہمارے خلاف تلخ فیصلے ہوئے ہم نے ہر فیصلہ تسلیم کیا اور ہمیشہ عدلیہ کا احترام کیا آج بھی عدلیہ کا احترام کرتے ہیں۔ (عابد شاہ)
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات