پاک چین اقتصادی راہداری خدا کا دیا ہوا تحفہ ہے ،احسن اقبال

سی پیک سے پورے ایشیا کو فائدہ ہوگا، بلوچستان کے ساتھ زیادتی ماضی کی تلخ حقیقت ہے، وفاقی وزیر

منگل 13 دسمبر 2016 23:21

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 دسمبر2016ء) وفاقی وزیر ترقی و بہبود آبادی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری خدا کا دیا ہوا تحفہ ہے جس سے پورے ایشیاء کو فائدہ ہوگا۔

(جاری ہے)

بلوچستان کے ساتھ زیادتی ماضی کی تلخ حقیقت ہے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان کے طلباء کی کارکردگی ہمارا مستقبل محفوظ کر سکتی ہے انہوںنے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری خدا کا دیا ہوا تحفہ ہے پاکستان میں جس وقت کوئی بھی سرمایہ کاری کیلئے تیار نہین تھا چین سے 46 ارب کی سرمایہ کاری کرکے بے مثال دوستی کا ثبوت دیا یہ منصوبہ اکیلے چین کا نہیں ہمارا بھ ہے انہوں نے کہا کہ اس منوصبے سے دونوں ممالک کو فائدہ ہوگا۔

پاکستان کے چاروں صوبے اور گلگت بلتستان بھی فائدہ اٹھائیں گے منصوبہ شروع ہوتے ہی ایران‘ افغانستان ‘ سعودی عرب اور ایشیاء کے دیگر ممالک نے منصوبے میںشمولیت کی خواہش ظاہر کی ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے ساتھ زیادتی ماضی کی تلخ حقیقت ہے بلوچستان کی ترقی وزیراعظم کا ویژن ہے گوادر سے بلوچستان کو ترقی ملے گی گوادر سے کوئٹہ شاہراہ کے قیام سے 70 سال میں پہلی بار کوئٹہ کا گوادر سے رابطہ ہوا۔ (عابد شاہ)

متعلقہ عنوان :