صوبائی لائبریری کوئٹہ کے کیشئر نصر الدین کاکڑ عارضہ قلب بند ہونے سے انتقال کرگئے

منگل 13 دسمبر 2016 23:16

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2016ء) صوبائی لائبریری کوئٹہ کے کیشئر نصر الدین کاکڑ عارضہ قلب بند ہونے سے انتقال کرگئے وہ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کی صوبائی کمیٹی کے ممبر ڈاکٹر صلاح الدین کاکڑ، اسسٹنٹ کمشنر سوراب /قلات جلال الدین خان کاکڑ، محکمہ کالجز و ہائر ایجوکیشن کے پرائیویٹ سیکرٹری جمال الدین خان کاکڑ کے بھائی، بایزید خان اور اٹھل خان کے چچا، نصیب اللہ خان اور نجیب خان کے ماموں، اخلاق اور عبدالحکیم کے بہنوئی تھے۔

(جاری ہے)

مرحوم کو کچلاک میں سپرد خاک کردیاگیا ۔ فاتحہ خوانی ان کی رہائش گاہ واقع کلی ملک عبدالعلی کاکڑ کچلاک میں جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :