نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس کی جانب سے سیفٹی سیمینار کا انعقاد

منگل 13 دسمبر 2016 23:16

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2016ء) نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس کی جانب سے ایک اور سیفٹی سیمینار کا انعقاد کیاگیا جس کا موضع ’’روڈ سیفٹی نوکری پیسہ خواتین کیلئے’’ تھا۔ سیمینار میں کوئٹہ شہر سے مختلف شعبوں اور محکموں کی جانب سے خواتین نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

تقریب میں موٹر وے پولیس کی جانب سے سینئر پیٹرولنگ آفیسر محمد شعیب نے تمام شرکت کرنے والے افراد کو روڈ سیفٹی کے بارے میں تفصیلاً بریفنگ دی۔

تقریب میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی خواتین نیبھی خطاب کیا۔ شرکاء نے موٹر وے پولیس کے اس اقدام کو بہت سراہا ور آئند بھی ایسے پروگرامز کرنے کیلئے اصرار کیا۔ تقریب کے اختتام پر سینئر پیٹرولنگ آفیسر محمد شعیب نے موٹر وے پولیس کی جانب سے تمام شرکاء میں انعامات و تحائف بھی تقسیم کئے۔

متعلقہ عنوان :