سبی میں تین روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز19دسمبر سے کیا جائے گا، انسداد پولیو مہم کی کامیابی کیلئے والدین ،اساتذہ کرام ،علماء کرام اپنا کردار ادا کریں، ڈپٹی کمشنر سبی

منگل 13 دسمبر 2016 23:16

سبی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2016ء) ڈپٹی کمشنر سبی میر سیف اللہ کھیتران نے کہا کہ والدین کو چاہیے کہ وہ اپنے بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلا کرانھیں عمر بھر معذور ہونے سے بچائیں ،سبی میں تین روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز19دسمبر سے کیا جائے گاجو 22دسمبر تک جاری رہے گا۔ تین روزہ انسداد پولیو مہم کی کامیابی کے لئے والدین ،اساتذہ کرام ،علماء کرام اپنا کردار ادا کریں ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے تین روزہ پولیو کے سلسلے میں منعقدہ آفیسران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پرچیرمین میونسپل کمیٹی سبی حاجی محمد دواد رند ،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر منظور بلوچ،ڈپٹی ڈائریکٹر لایئوسٹاک میر جان محمد صافی ،ایم ایس ڈی ایچ کیو ،چیف آفیسر حاجی محمد خان سیلاچی ،راجہ افتخار الزمان کیانی ،ڈاکٹر علی احمد بلوچ،ڈاکٹر محمد علی ،ڈاکٹر موھن داس ،محمد اسلم خجک،ڈی او ایجوکیشن محمد بلال ،ڈپٹی ڈی او میر جان محمد خجک ،میر عبدالصمد بنگلزئی ،ودیگر بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سبی میر سیف اللہ کھیتران نے کہا کہ والدین کو چاہیے کہ وہ اپنے مستقبل کو معذور ہونے سے بچانے کے لیے انسداد پولیو کے قطرئے پلاکر اپنا قومی فریضہ ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ پولیو ایک موضی مرض ہے جو بچوں کے مستقبل کو تباہ کردیتا ہے جس کے خاتمہ وقت کی اہم ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ نو نہالوں کو اس موضی مرض سے بچانے کیلئے تین روزہ مہم کا کامیاب بنانے میںمحکمہ ہیلتھ کی کاوشوں سے انحراف ممکن نہیں ہے اور اس ضمن میں پولیو ٹیموں کو مکمل طور پر سیکورٹی فراہم کی جائے گی تاکہ ایک بہتر ماحول میں پولیو ورکر بچوں کو پولیو کے قطرئے پلا سکیں۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر سبی ڈاکٹر منظور بلوچ نے اجلاس کے شرکاء کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ تین روزہ انسداد پولیو مہم کے دوران ضلع سبی میں پانچ سال کی عمر تک کی43ہزارکے قریب بچوں کو انسداد پولیو کے قطرئے پلائیں جائیں گے اور اس ٹارگٹ کو پورا کرنے کے لئے محکمہ صحت کی جانب سے 42فکس پوائنٹ ،08ٹرانزٹ پوائنٹ قائم کردیئے گئے ہیں جبکہ گھر گھر بچوں کو پولیو کے قطرئے پلانے کے لیے 177موبائل ٹیمیں بھی تشکیل دی گئی ہیں البتہ جو بچے رہ جائیں گے انہیں چوتھے روز بھی پولیو کے قطرئے پلائیں جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ تین روزہ انسداد پولیو مہم کی کامیابی کے لئے والدین ،اساتذہ کرام ،علماء کرام اپنا کردار ادا کریں ،اور محکمہ صحت کے ٹیموں کے ساتھ بھر پور تعاون کریں۔

متعلقہ عنوان :