سبی میں جشن عید میلاد النبی ﷺ مذہبی جوش و جذبے اور عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا

منگل 13 دسمبر 2016 23:16

سبی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2016ء) عالم اسلام کی طرح بلوچستان کے شہر سبی میں جشن عید میلاد النبی ﷺ مذہبی جوش و جذبے اور عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا،جشن عید میلاد النبی ﷺ کے جلوس کے سیکورٹی کی نگرانی ڈپٹی کمشنر میر سیف اللہ کھیتران ،ڈی پی او سردار حسن موسیٰ خیل نے کی ۔تفصیلات کے مطابق جشن عید میلاد النبی ﷺکا مرکزی جلوس نشتر روڈ سے برآمد ہوا جلوس میں سبی اور گردونواح سے سو سے زائد چھوٹے بڑے جلوس شامل ہوئے جس میں ہزاروں عاشقان رسول ﷺ شامل تھے جلوس کے تمام گذر گاہوں کو مکمل طور پر سیل کر دیا گیا اور شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر سخت چیکنگ کی جا رہی ہے۔

جلوس میں ہزاروں عاشقان رسول ﷺ نے ہاتھوں میں سبز جھنڈے اور سینوں پر نعلین مبارک سجا رکھے ہیں جلو س میں ہر مکاتب فکر کے اور ہر عمر کے افراد شامل ہیں جلوس میں جگہ جگہ علماء کرام حضور پاک ﷺ کی ولادت اور سیرت النبی ﷺ پر روشنی ڈال رہے ہیں جلوس میں دودھ پانی کی سبیلیں اورجگہ جگہ لنگر کا بھی اہتمام کیا گیا ہے جلوس کے راستوں پر سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظاما ت کیے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

جلوس کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر میر سیف اللہ کھیتران ،ڈی پی او سردار حسن موسیٰ خیل،ڈی ایس پی میر اکرم گشکوری ، چیرمین ضلع کونسل ملک قائم الدین ، تحصیل چیرمین حاجی محمد دواد رند ،چیف آفیسر محمد خان سیلاچی ،ڈی ایس پی میر بلک شیر مری اور دیگر تھے۔

متعلقہ عنوان :