ڈاکوئوں کی فائرنگ،ڈالہ نہر میں جاگرا،ایک شخص جاں بحق،ایک زخمی

منگل 13 دسمبر 2016 23:13

سیالکوٹ ۔13دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2016ء) ڈاکوؤںکے روکنے پر نہ رکنے کے باعث فائرنگ کے نتیجہ میںفورڈ ڈالہ بے قابو ہوکرمیانوالی بنگلہ کے قریب نہر میں گر گیا ، ایک نوجوان جاں بحق دوسرا زخمی ہوگیا، تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ کے نواحی علاقہ موضع ملوکے کے رہائشی عمر فاروق اور اس کا دوست 21سالہ رضوان ظفر موضع ڈیک ملوکے کی طرف جا رہے تھے کہ راستہ میں نامعلوم ڈاکوؤںنے رکنے کا اشارہ کیا ۔

(جاری ہے)

گاڑی نہ روکنے پر ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں گاڑی بے قابو ہو کر میانوالی کے قریب نہر میں گر گئی جس کے نتیجہ میں گاڑی میں سوار عمر فاروق اپنی مدد آپ کے تحت نہر سے باہر آگیا جبکہ اس کا دوست رضوان ظفر جاں بحق ہو گیا ۔ مقامی پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

متعلقہ عنوان :