سیالکوٹ، ڈالہ کی ٹکر سے ٹرانسفارمر گرگیا، خاتون جاں بحق ،7 افراد شدید زخمی

منگل 13 دسمبر 2016 23:13

سیالکوٹ ۔13دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2016ء) عید میلاد النبیﷺ کے جلوس کے دوران ڈالہ کی ٹکر سے ٹرانسفارمر گرنے کے باعث ایک خاتون جاں بحق ، سات افراد شدید زخمی ہو گئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ کے مین بازار چوک شہیداںسے صرافہ بازار کی جانب عید میلاد النبیﷺ کا جلوس رواں دواں تھا کہ ایک گاڑی ڈالہ نمبریLZR-6929جسے بنیامین نامی ڈرائیور چلا رہا تھا کا ڈالہ واپڈا کے ٹرانسفارمر سے ٹکرا گیا جس کی وجہ سے واپڈا کی جانب وقتی طور پر رکھا گیا بجلی کا ٹرانسفارمر زمین پر گر گیا جس کے نتیجہ میں جلوس کو دیکھنے کے لئے آنے والی ایک خاتون عمارہ سجاد جاں بحق ہو گئی جبکہ دیگر سات افراد جن میں سجل طارق، ابو بکر شہباز، حسنین شاہد،وبینہ شاہد،زرینہ خلیل ، صبا سجاد شدید زخمی ہو گئے۔

زخمیوں کو فوری طور پر علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں پرایک بچے سمیت دو شہریوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔پولیس تھانہ کوتوالی نے جاں بحق ہونے والی عمارہ کے خاوند سجاد کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے ملزم بنیامین کو گرفتار کر لیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :