شو ہر نے بغیر اجا زت میکے جا نے پربیوی کو پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی

منگل 13 دسمبر 2016 23:13

گوجرانوالہ۔13 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2016ء)گوجرانوالہ میں بغیر اجا زت میکے جا نے پر شو ہر نے بیوی کو پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی،خا تون کو ابتدا ئی طبی امداد کی فراہمی کے بعد تشو یشناک حا لت کے باعث لا ہو ر ریفر کر دیا گیا، تفصیل کے مطا بق پپلی والا کے رہا ئشی فرحان کا اپنی بیوی ریحا نہ کے سا تھ بغیر اجا زت میکے جا نے پر جھگڑا ہوا جس پر طیش میں آکر فرحان نے پٹرول چھڑک کر فر حا نہ کو آگ لگا دی، خا تون کی چیخ و پکا ر سن کر محلے دار مو قع پر جمع ہو گئے اور اسے طبی امداد کی فراہمی کیلئے ڈسٹر کٹ ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں سے ریحا نہ کو ابتدائی طبی امداد کی فراہمی کے بعد تشو یشنا ک حا لت کے باعث لا ہو ر ریفر کر دیا گیا ہے، ریحا نہ بی بی 4 بچوں کی ما ں ہے۔