گھریلوناچاقی پر شوہر نے تشدد کرکے بیوی کو قتل کردیا

منگل 13 دسمبر 2016 23:11

گوجرانوالہ۔13 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2016ء) گھریلوناچاقی پر شوہر نے تشدد کرکے بیوی کو قتل کردیا اور فرارہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ احمدنگرچٹھہ کا علاقہ کلاسکے کے رہائشی محمدپرویز کا اکثر وبیشتر اپنی بیوی عائشہ سے جھگڑ ارہتا تھا گزشتہ رات پھر توں تکرار ہوئی اورشوہر نے اینٹ ماری جس کی وجہ سے بیوی کے سرپر چوٹ آئی جو زخموں کی تاب نہ ہوتے ہوئے جاں بحق ہوگئی ۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او چودھری محمد نواز گجر نے وجہ قتل میاں بیوی میں گھریلوناچاقی بتائی ہے ۔

متعلقہ عنوان :