سکندر حیات بوسن نے پاسکوسنٹرمیں 10نئے تعمیرہونے والے گوداموں کا افتتاح کردیا

منگل 13 دسمبر 2016 23:11

خانیوال ۔14دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2016ء) وفاقی وزیر نیشنل فوڈ اینڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ سکندر حیات بوسن میاں چنوں میں135سولہ ایل میں پاسکو سنٹر میں 10نئے تعمیر ہونے والے گوداموں کا افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کئی سالوں سے کسان معاشی طورپر بہت کمزور تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ موجود ہ حکومت نے بجٹ میں کسانوں کو بہت ریلیف دیا ۔کسان خوشحال ہوگا تو پاکستان خوشحال ہوگا ۔انہوں نے کہاکہ کسانوں سے مزید کئے گئے وعدے بہت جلد پورے ہونگے۔ انہوں نے کہاکہ دس گوداموں میں ایک لاکھ تیس ہزارگندم محفوظ کی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :