ساہیوال،مختلف وارداتوں میں شہری نقدی و قیمتی اشیاء سے محروم

منگل 13 دسمبر 2016 23:09

ساہیوال ۔13 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2016ء) مختلف وارداتوں میں نامعلوم ملزمان طلائی زیورات ‘نقدی ‘بندوق ‘مویشی اور بیٹریاں لے اڑے۔ ڈکیتی کی واردات نواحی گائوں 106/6-AR میں ہوئی یہاں محمد ارشاد اپنی بیوی کے ہمراہ موٹرسائیکل پر اپنے آبائی گائوں جارہاتھا کہ راستے میں 2نامعلوم ملزمان نے روک لیا اور گن پوائنٹ پر نقدی‘ طلائی بالیاںاور انگوٹھی وغیرہ کل مالیتی 50ہزارروپے چھین کر فرار ہو گئے۔

(جاری ہے)

دوسری واردات 189/9-AL میںہوئی یہاں 3نامعلوم ملزمان اینٹوں کے بھٹے پر آئے اور گن پوائنٹ پر دفتر میں داخل ہو گئے اور فائرنگ کرکے محمد علی کے بیٹے عبدالرزاق کو زخمی کرکے بندوق 12بور چھین کر فرار ہو گئے۔ دیگر وارداتوں 120/9-L میں 4نامعلوم ملزمان نے محمد آصف کے گھرکے تالے توڑکر نقدی‘ طلائی زیورات وغیرہ کل مالیتی 1لاکھ 87ہزارروپے ‘موضع چوکھنڈی میں شفا قت وغیرہ 7ملزمان نے محمد اظہر فرید کے احاطہ مویشیاں کی دیوار توڑ کر بھینس مالیتی 1لاکھ 95ہزارروپے اور 140/9-L میں3نامعلوم ملزمان نے پی ٹی سی ایل کی ایکس چینج کے کمرے کے تالے توڑ کر 8بیٹریاں ‘پمپ ایکشن اور موبائل کل مالیتی4لاکھ 18ہزارروپے لے اڑے۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :