اوپی سی نے 77 کنال اراضی بھائی کے ناجائز قبضہ سے چھڑا کر امریکہ میں مقیم بہن کے حوالے کردی

منگل 13 دسمبر 2016 23:07

لاہور۔13 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2016ء) اوورسیز پاکستانیز کمیشن (او پی سی )پنجاب کی کوششوں سے امریکہ میں مقیم پاکستانی خاتون کی اراضی بھائی کے ناجائز قبضہ سے چھٹرواکر واپس بہن کے حوالے کردی گئی۔

(جاری ہے)

کمشنر او پی سی افضال بھٹی نے اس حوالے سے بتایا کہ امریکہ میں مقیم کوثر پروین شیرازی نے کمیشن کو شکایت کی کہ اس کے چھوٹے بھائی منصورجعفری نے غیر قانونی طور پر اس اور دیگر تین بہنوں مشرف بتول،ثوبیہ یوسف اور سعیدہ اختر کی محل رکھ یال والا ضلع مظفر گڑھ میں واقع 77 کنال 8 مرلہ اراضی پر قبضہ کررکھاہے جبکہ وہ اس جائیداد سے ایک سال سے کرایہ بھی وصول کررہاہے۔

افضال بھٹی نے بتایا کہ اوپی سی نے معاملہ ڈسٹرکٹ اوورسیز کمیٹی مظفر گڑھ کوریفرکیا اور اوپی سی اور ڈسٹرکٹ کمیٹی کی کاوشوں سے اس اراضی سے بھائی کا ناجائز قبضہ ختم کراکے بہنوںکے حوالے کردیاگیا۔کمشنر افضال بھٹی نے مزید بتایا کہ اوپی سی سمندر پارمقیم پاکستانیوں کے مسائل کے حل کیلئے بھر پور کوششیں کررہاہے اور اوورسیز پاکستانی اپنے کسی بھی مسئلے کے حل کیلئے او پی سی سے رابطہ کرسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :