آرمی چیف قمر جاوید باجوہ سے وزیراعلیٰ بلوچستان کی گوادر میں ملاقات

muhammad ali محمد علی منگل 13 دسمبر 2016 21:27

آرمی چیف قمر جاوید باجوہ سے وزیراعلیٰ بلوچستان کی گوادر میں ملاقات

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔13دسمبر 2016ء) آرمی چیف قمر جاوید باجوہ سے وزیراعلیٰ بلوچستان کی گوادر میں ملاقات ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی بلوچستان نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی ہے۔

(جاری ہے)

ملاقات میں بلوچستان میں امن وامان اور سی پیک کی سیکیورٹی سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان نے جنرل قمر جاوید باجوہ کو پاک فوج کے سربراہ کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد بھی دی۔ وزیراعلیٰ نے بلوچستان میں قیام امن کیلیے پاک فوج کے کردار اور تعاون کو سراہا۔ جبکہ آرمی چیف نے یقین دہانی کروائی کہ بلوچستان میں امن کیلیے پاک فوج بھرپور تعاون جاری رکھے گی۔