میئرکراچی وسیم اختر اور ڈپٹی میئر کراچی ڈاکٹر ارشد وہرہ نے 12ربیع الاول کے جلوس میں شرکت کی

منگل 13 دسمبر 2016 22:59

میئرکراچی وسیم اختر اور ڈپٹی میئر کراچی ڈاکٹر ارشد وہرہ نے 12ربیع الاول ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2016ء) میئرکراچی وسیم اختر اور ڈپٹی میئر کراچی ڈاکٹر ارشد وہرہ نے 12ربیع الاول کے روز ایم اے جناح روڈ پر جشن عیدمیلادالنبی ﷺ کے مرکزی جلوس میں شرکت کی اور جامع کلاتھ مارکیٹ اور نشتر پارک پر جلوس کے شرکاء پر پھول نچھاور کئے اور شربت تقسیم کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر میئرکراچی اور ڈپٹی میئر کراچی نے علمائے کرام اور اکابرین سے بھی ملاقات کی اور انہیں عیدمیلادالنبی ﷺکی مبارکباد دی۔میئر کراچی وسیم اختر نے کہا کہ آج کادن عالم اسلام کے لئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ پوری قوم جشن عیدمیلادالنبی ﷺ شایان شان طریقے سے منارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :