رضا ہارون کی اسماعیلی کمیونٹی کے پیشوا پرنس کریم آغا خان کو مبارکباد

منگل 13 دسمبر 2016 22:54

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2016ء) پاک سرزمین پارٹی کے سیکریٹری جنرل رضاہارون نے اسماعیلی کمیونٹی کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان کو ان کے سالگرہ کے موقع پر مبارکباد پیش کی ہے ، اپنے بیان میں انہوںنے کہا ہے کہ خوشی کے اس پرمسرت موقع پر مجھ سمیت پوری پاک سرزمین پارٹی پرنس کریم آغاخان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتی ہے