عوام حیدرآباد میں پی ایس پی کے زیر اہتمام ہونے والے جلسے میںشرکت کریں ، مصطفی کمال

ہماری جدوجہد میں ہمارے ساتھ قدم سے قدم ملائیں اور پاک سرزمین پارٹی کی مالی امداد بھی کریں

منگل 13 دسمبر 2016 22:54

میرپورخاص (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2016ء) پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ حیدرآباد میں پی ایس پی کے زیر اہتمام ہونے والے جلسے میںشرکت کریں اور ہماری جدوجہد میں ہمارے ساتھ قدم سے قدم ملائیں اور پاک سرزمین پارٹی کی مالی امداد بھی کریں ، انہوںنے اپنے بیان میں پاکستان بھر کے وطن پرست عوام سے اپیل کی ہے کہ پی ایس پی کے ساتھ اپنی ذاتی حیثیت میں فنڈز ہمارے پارٹی کے اکاؤنٹ ایچ بی ایل نرسری برانچ ، کوڈ نمبر 0027 اکاؤنٹ نمبر 002777901235603 اور بیرون ممالک سے آئی بی اے این نمبر PK08HABB000027701235603 میں جمع کراوئیں۔