طیارہ حادثے میں جاں بحق افراد کے لواحقین ان اشیاء بارے معلومات دیں جو مسافر پرواز میں استعمال کررہے تھے، ترجمان پی آئی اے

منگل 13 دسمبر 2016 22:53

طیارہ حادثے میں جاں بحق افراد کے لواحقین ان اشیاء بارے معلومات دیں ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2016ء) ترجمان پی آئی اے نے سات دسمبر کے المناک سانحے میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے درخواست کی ہے کہ اگر ان کے پاس ایسی اشیاء کے بارے میں معلومات ہوں جو مسافر آخری پرواز کے وقت استعمال کر رہے تھے تو ان کے بارے میں آگاہ کریں۔

(جاری ہے)

ترجمان نے کہا کہ مسافروں کے دانتوں کے علاج اور ایکسرے،لباس کا رنگ، جیولری یا زیبائش کی اشیاء شناخت میں معاون ثابت ہو سکتی ہیں ۔ان اشیاء سے باقی رہ جانے والی میتوں کی جلد شناخت میں مدد ملے گی۔ترجمان نے بتایا کہ DNA ٹیسٹ کے ساتھ ساتھForensic Odontology کے ذریعے شناخت کا عمل بھی جاری ہے۔یہ معلو مات پی آئی اے کو e.mail : [email protected] پر بجھوائی جا سکتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :