کورکمانڈرکراچی اور ڈی جی رینجر زسندھ کی ترقی پر انہیں باوقار انداز میں رخصت کیا گیا ہے ، مولا بخش چانڈیو

دونوں افسران نے مشکل دور میں کراچی کے امن کی بحالی کیلئے کام شروع کیا تھا جس کامثبت نتیجہ سب کے سامنے ہے کراچی آپریشن کامیابی کے حصول تک جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اپیکس کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ

منگل 13 دسمبر 2016 22:53

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2016ء) وزیر اعلی سندھ کے مشیر اطلاعات مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ کورکمانڈرکراچی اور ڈی جی رینجر زسندھ کی ترقی پر انہیں باوقار انداز میں رخصت کیا گیا ہے ان دونوں افسران نے مشکل درو میں کراچی کے امن کی بحالی کے لیے کام شروع کیا تھا جس کامثبت نتیجہ سب کے سامنے ہے اور آج پھر یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ کراچی آپریشن کامیابی کے حصول تک جاری رہے گا ۔

انہوں نے یہ بات منگل کو اپیکس کمیٹی سندھ کے اجلاس کے بعد میڈیا کے نمائندوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہی ۔مولا بخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ عسکری قیادت نے سابق وزیر اعلیٰ سید قائم علی شاہ اور موجودہ وزیر اعلیٰ سیدمراد علی شاہ اور حکومت سندھ کی کارگردگی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

مشیر اطلاعات نے کہا کہ کراچی آپریشن کو زیادہ عرصہ نہیں ہوا ،جہاں بیرونی ایجنٹ اور ملکی سہولت کار سرگرم ہوں وہاں مکمل امن میں کچھ وقت ضرور لگے گا تاہم یہ آپریشن کامیاب ہوگا ۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ دانش مندی کا تعلق عمر سے نہیں ہے۔ بھٹو اور بے نظیر نے بھی کم عمری میں سیاست کی اور کامیاب رہے بلاول بھٹو کی ہر بات درست ثابت ہوئی ہے اورجمہوریت ہی آج کے دور کا انقلاب ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلاول کی تحریک کامیاب ہوگی اور تاریخی دھرنا لگے گا ۔مشیر اطلاعات مولا بخش چانڈیونے کہا کہ ایپکس کمیٹی کے اجلاس کے بعد کور کمانڈر اور ڈی جی رینجرز کو بڑے پیار سے اورمسکرا کر انہیں رخصت کیا گیاہے ، اب ان افسران کی ترقی ہوگئی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں انسداد دہشتگردی کی عدالتوں کے قیام اور سی پیک کی سیکورٹی کے حوالے سے بھی بات ہوئی ہے۔ مشیر اطلاعات نے کہا کہ رکوکمانڈر اورڈی جی رینجرز او کو سندھی ٹوپیاں پسند آئی ہیں ہم دونوں افسران کی مستقبل میں کامیابی کے لئے دعاگو ہیں۔

متعلقہ عنوان :