پاک ترک سکولوں کی این جی او ’’المعارف ‘‘کوحوالگی کے حوالے سے اجلاس بے نتیجہ ختم

بورڈ آف ڈائریکٹرز نے ترک حکومت کی سیاسی حمایت یافتہ این جی او کے نا تجربہ کا ر اساتذہ کو لینے سے انکار کردیا ‘ ذرائع

منگل 13 دسمبر 2016 22:53

پاک ترک سکولوں کی این جی او ’’المعارف ‘‘کوحوالگی کے حوالے سے اجلاس ..
اسلام آباد/لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2016ء) پاک ترک سکولوں کی این جی او ’’المعارف ‘‘کوحوالگی کے حوالے سے اجلاس بے نتیجہ ختم ہو گیا ،بورڈ آف ڈائریکٹرز نے ترک حکومت کی سیاسی حمایت یافتہ این جی او کے نا تجربہ کا ر اساتذہ کو لینے سے انکار کردیا ۔ ذرائع کے مطابق اس سلسلہ کا اہم اجلاس گزشتہ رو زاسلام آباد میں منعقدہوا ۔

اجلاس میں کہا گیا کہ سکولوںں کا معاملہ چاروں صوبائی ہائی کورٹس میں زیر التواء ہے لہٰذاحتمی فیصلے کا انتظار کیا جائے ۔

(جاری ہے)

اجلاس کے شرکاء کی اکثریت نے ’’المعارف ‘‘سے نئے ڈائریکٹرز کی تعیناتی پر بھی اعتراض اٹھایا ۔اجلاس میں کہا گیا کہ 14000طلبہ وطالبات اور 1500پاکستانی اساتذہ کے مستقبل کو دائو پر نہ لگایا جائے ۔ اجلاس میںڈائریکٹرز کا کہنا تھاکہ تعلیمی ادارے موجودہ انتظامیہ اور اساتذہ کے زیر انتظام بہترین نتائج دے رہے ہیں ،’’ المعارف ‘‘متنازعہ سیاسی تنظیم ہے اسے دور کھا جائے ۔پاک ترک سکولز کے میڈیاترجمان اسلم بھٹی نے بتایا کہ اجلاس کو غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اس معاملے کوسیاسی رنگ نہ دیا جائے۔