کمرشل پلاٹوں کی نیلامی،3 ارب 75 کروڑ کے 8 پلاٹ نیلام

خواہش ہے ایسی سرمایہ کار دوست پالیسیاں بنائیں جن سے اسلام آباد میں کاروباری سرگرمیوں کو فروغ حاصل ہو،شیخ عنصر عزیز

منگل 13 دسمبر 2016 22:44

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 دسمبر2016ء) سی ڈ ی اے نے اسلام آباد کے کمرشل پلاٹوں کی کامیاب نیلامی کی ہے پہلے روز 3 ارب 75 کروڑ روپے کے 8 کمرشل پلاٹ کامیابی کے ساتھ نیلام کئے گئے ہیں۔ کمرشل پلاٹوں کی یہ نیلامی آج بھی جاری رہے گی۔

(جاری ہے)

نیلامی کے بعد میئر اسلام آباد شیخ عنصر عزیز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایسی پالیسیاں بنائی جارہی ہیں جس سے سرمایہ کاروں کا کھویا ہوا اعتماد بحال ہو سکے گا، خواہش ہے کہ ایسی سرمایہ کار دوست پالیسیاں بنائیں جن سے اسلام آباد میں کاروباری سرگرمیوں کو فروغ حاصل ہو سکے۔

انہوں نے کہا کہ نیلامی سے ہونے والی آمدنی کو ترقیاتی سرگرمیوں پر خرچ کرنے کو یقینی بنایا جائے گا۔ نیلام کیے جانے والے پلاٹوں کی سفارشات آکشن کمیٹی سی ڈی اے بورڈ کو پیش کرے گی۔

متعلقہ عنوان :