قومی مالیاتی کمیشن ایوارڈ کا اجلاس 19دسمبر کو طلب

منگل 13 دسمبر 2016 22:33

قومی مالیاتی کمیشن ایوارڈ کا اجلاس 19دسمبر کو  طلب
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 دسمبر2016ء) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے قومی مالیاتی کمیشن (این ایف سی) ایوارڈ کا اجلاس 19دسمبر بروز سوموار اسلام آباد میں طلب کر لیا ہے، میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی حکومت نے این ایف سی ایوارڈ کا ایجنڈا صوبائی حکومتوں کو ارسال کر دیا ہے، اجلاس میں چاروں صوبائی وزراء اعلیٰ، صوبائی وزرا خزانہ اور پرائیوٹ ممبر شرکت کرینگے، این ایف سی ایوارڈ اجلاس میں وفاق اور صوبوں کے درمیان وسائل کی تقسیم پر بات ہوگی۔ وقار)