تحر یک انصاف میں’’تھری مین ‘‘شو چل رہا ہے ‘جسٹس (ر) وجیہہ الدین

عمران خان کے غلط فیصلے تحر یک انصاف پر بوجھ بن چکے ہیں ‘پار لیمنٹ کا کبھی بائیکاٹ اور کبھی واپسی کی سیاست سمجھ سے بالاتر ہے ‘عمران خان اور انکے ساتھی فیصلہ پہلے کرتے ہیںا ور سوچتے بعد میں ہیں ‘ تحر یک انصاف کا یہی حشر ہو گا جو آجکل ہو رہا ہے‘سر براہ عام لوگ اتحاد پارٹی

منگل 13 دسمبر 2016 22:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 دسمبر2016ء) عام لوگ اتحاد پارٹی کے سر براہ جسٹس (ر) وجیہہ الدین نے کہا کہ تحر یک انصاف میں’’تھری مین ‘‘شو چل رہا ہے ‘عمران خان کے غلط فیصلے تحر یک انصاف پر بوجھ بن چکے ہیں ‘پار لیمنٹ کا کبھی بائیکاٹ اور کبھی واپسی کی سیاست سمجھ سے بالاتر ہے ‘عمران خان اور انکے ساتھی فیصلہ پہلے کرتے ہیںا ور سوچتے بعد میں ہیں ۔

(جاری ہے)

منگل کے روز عام لوگ اتحاد پارٹی کے سر براہ جسٹس (ر) وجیہہ الدین نے کہا کہ تحر یک انصاف میں جب عمران خان جہا نگیر خان ترین اور علیم خان جیسے لوگوں کیساتھ ملکر فیصلے کر یں گے تو تحر یک انصاف کا یہی حشر ہو گا جو آجکل ہو رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان ملک میں اور سیاسی جماعتوں میں جمہو ریت اور انصاف کی باتیں کرتے ہیں مگر تحر یک انصاف میں فیصلہ مشاورت سے نہیں ہوتے بلکہ جہا نگیر خان ترین اور علیم خان عمران خان سے اپنی مر ضی کے فیصلے کروا لیتے ہیں بعد میں پوری تحر یک انصاف کو شر مندگی کا سامنا کر ناپڑ تا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ آنیوالے دنوں میں تحر یک انصاف مزید مسائل کا شکار ہوگی تحر یک انصاف اندر جمہو ریت اور انصاف کی ضرورت ہے مگر مجھے ایسا کبھی ہوتا نظرنہیں آرہا ہے کیونکہ تحر یک انصاف میں ’’تھری مین ‘‘شو چل رہا ہے۔