Live Updates

ْ قومی اداروں کی توہین اور عدلیہ کے فیصلوں کو نہ ماننا عمران خان کی طرز سیاست ہے ، وزیر اعظم نے ہمیشہ قومی اداروں کو مستحکم اور عدلیہ کے فیصلوں کا احترام کیا ، عمران خان اداروں سے اپنی مرضی کے فیصلے کروانا چاہتے ہیں

وزیر اعظم کے معاون خصوصی آصف کرمانی کا عمران خان کے بیان پرردعمل

منگل 13 دسمبر 2016 22:28

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 دسمبر2016ء) وزیر اعظم کے معاون خصوصی آصف کرمانی نے کہا ہے کہ قومی اداروں کی توہین اور عدلیہ کے فیصلوں کو نہ ماننا عمران خان کی طرز سیاست ہے ، وزیر اعظم نے ہمیشہ قومی اداروں کو مستحکم اور عدلیہ کے فیصلوں کا احترام کیا لیکن عمران خان اداروں سے اپنی مرضی کے فیصلے کروانا چاہتے ہیں ۔ وہ منگل کو عمران خان کی پریس کانفرنس پر ردعمل دے رہے تھے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عدالتیں ٹھوس ثبوت اور شہادتوں کی بنیاد پر فیصلے کرتی ہیں ۔ عمران خان نے قوم اور عدالتوں دونوں کا وقت ضائع کیا ۔ کاش عمران خان اس سے آدھا وقت بھی خیبر پختونخوا کی ترقی اور خوشحالی پر لگاتے ۔ 2018 میں خیبر پختونخوا میں بھی مسلم لیگ (ن) حکومت بنائے گی ۔ آصف کرمانی نے کہا کہ قومی اداروں کی توہین اور عدلیہ کے فیصلوں کو نہ ماننا عمران خان کی طرز سیاست ہے ، وزیر اعظم نے ہمیشہ قومی اداروں کو مستحکم اور عدلیہ کے فیصلوں کا احترام کیا لیکن عمران خان اداروں سے اپنی مرضی کے فیصلے کروانا چاہتے ہیں۔…(م د +ار)
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :