طلال چوہدری جیسے لوگوں سے لگتا ہے وہ خود بھی وزیر اعظم سے تنگ آچکے ہیں، بلاول دمادم مست قلندر کرکے دکھائیں گے

ْجمان بلاول ہائوس کا مسلم لیگ (ن) کے رہنما و رکن قومی اسمبلی طلال چوہدری کے بیان پر ردعمل

منگل 13 دسمبر 2016 22:28

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 دسمبر2016ء) ترجمان بلاول ہائوس نے کہا ہے کہ طلال چوہدری جیسے لوگوں سے لگتا ہے وہ خود بھی وزیر اعظم سے تنگ آچکے ہیں، بلاول نے کہا ہے کہ دمادم مست قلندر ہو گا تو کرکے دکھائیں گے، بلاول کی پریس کانفرنس پر ردعمل کے لئے طلال چوہدری جیسے لوگ بہت چھوٹے ہیں۔ وہ منگل کو مسلم لیگ (ن) کے رہنما و رکن قومی اسمبلی طلال چوہدری کے بیان پر ردعمل دے رہے تھے ۔

(جاری ہے)

ترجمان بلاول ہائوس نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کو بھی دھمکیوں کی بجائے جمہوری جدوجہد پر یقین رکھتے ہیں ۔ نواز شریف اور (ن) لیگ کے پاس چار مطالبات پر عمل کے سوا کوئی راستہ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی تحاریک اور سیاسی جدوجہد جمہوریت کے لئے بہتر نتائج لائی ہے ۔ پیپلز پارٹی کی تحاریک میں جیالوں کا ریکارڈ بے مثال ہے ۔ ترجمان نے کہا کہ ل چوہدری جیسے لوگوں سے لگتا ہے وہ خود بھی وزیر اعظم سے تنگ آچکے ہیں، بلاول نے کہا ہے کہ دمادم مست قلندر ہو گا تو کرکے دکھائیں گے، بلاول کی پریس کانفرنس پر ردعمل کے لئے طلال چوہدری جیسے لوگ بہت چھوٹے ہیں۔…(م د +ار)