ہواوے نے پاکستان میں اپنا نیا اور جدید اسمارٹ فون میٹ9متعارف کرادیا

منگل 13 دسمبر 2016 22:28

ہواوے نے پاکستان میں اپنا نیا اور جدید اسمارٹ فون میٹ9متعارف کرادیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 دسمبر2016ء) گلوبل ٹیکنالوجی لیڈر ہواوے نے پاکستان میں اپنا نیا اور جدید اسمارٹ فون میٹ9متعارف کرادیا ہے ۔اس ضمن میں گزشتہ روز لاہور میں ایک خصوصی پریس کانفرنس کے دوران ہواوے میٹ9کی پاکستان میں دستیابی کا اعلان کیا گیا ۔پریس کانفرنس کے دوران ہواوے کی ٹیم نے میٹ9 کے تعارف کے ساتھ ساتھ اس کی خصوصیات سے متعلق آگاہ کیا ،اس موقع پر ہواوے کے کنٹری منیجر پاکستان Blue King نے ہواوے سے متعلق ایک جائزہ پیش کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ہواوے مستقبل میں بھی جدت اور ٹیکنالوجی سے بھرپور ڈیوائسز کی تیاری میں مصروف عمل رہے گا ،ہواوے پاکستان کے ڈپٹی جنرل منیجر فراز خان نے بھی اس موقع پر میڈیا کو میٹ9کی پانچ کلیدی فیچرز سے آگاہ کیا جو کہ میٹ9کی فروخت میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں،انہوں نے ہواوے میٹ9کی اسپیڈ،دیرپا بیٹری ،سیکنڈ جنریشن ڈیول لینس کیمرہ اور اس کے منفرد ڈیزائن سے متعلق بریفنگ دی ،تقریب میں میڈیا نمائندگان کی بڑی تعداد کے ساتھ دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بھی کثیر تعداد موجود تھی ۔

(جاری ہے)

ہواوے میٹ9سیکنڈ جنریشن Leicaڈیول لینس کیمرہ،UXاور ہائبرڈ فوکس و ہائبرڈ زوم سے لیس ہے ،اس میں نصب Kirin 960 chipset ہواوے مشین لرننگ Algorithm, کے ساتھ تیز اوررواں تجربے سے روشناس کرتی ہے ،اس کی 4000 mAh کی بیٹری سپر چارج اور پاور سیونگ ٹیکنالوجی کے ساتھ بیٹری لائف میں اضافہ کرتی ہے اور اس ڈیوائس کو دو ورز تک کیلئے مکمل چارج پر استعمال کے قابل بناتی ہے ،10منٹ کے چارج پر اس پر دو مکمل فلمیں دیکھی جاسکتی ہیں جبکہ اس کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ بیٹری سپر سیف فائیو گیٹ پروٹیکشن سے لیس ہے ،اس کا Leica ڈیول لینس کیمرہ 12-megapixel/F2.2 RGBسینسر اور 20MP -megapixel/ F2.2مونوکروم سینسر سے لیس ہے جو کہ امیج کے معیار کو بہتر بناتا ہے ۔

ہواوے میٹ9انتہائی دیدہ زیب رنگوں میںدستیاب ہے جس میں اسپیس گرے،مون لائٹ سلور،شیمپئن گولڈ،سرامک وائٹ اور Mocha Brown شامل ہیں،ہواوے میٹ9میں EMUI 5.0,بھی متعارف کرا یا گیا ہے اور نیٹو اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم Linux. کے ہوتے ہوئے میٹ9صارف کیلئے مزید بہتر ڈیوائس ثابت ہوتی ہے،ہواوے میٹ9سیف سپر چارج ٹیکنالوجی سے لیس ہے جو کہ اس کی بیٹری لائف کو60فیصد بڑھاتی ہے ،ہواوے میٹ9کیلئے صارفین کو ایک سال کی وارنٹی فراہم کی جارہی ہے جبکہ اس کے ساتھ ساتھ کمپنی کی جانب سے حادثاتی کوریج ہواوے کیئر پلس اور مفت پوسٹل ریپیئر سروس کی بھی پیشکش دی جارہی ہے ،ہواوے میٹ9پاکستا نی مارکیٹ میں7دسمبر سے محض 69899روپے میں دستیاب ہے جبکہ اس ڈیوائس کے ساتھ صارفین کو زونگ کی مفت سم کے ساتھ تین ماہ کیلئے 12 GB ڈیٹا کا بنڈل آفر بھی دی جارہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :