سیرت رسول ؐ کا پیغام ہے کہ مسلمان انفرادی ، اجتماعی اور ریاستی زندگی قرآن و سنت کے مطابق گزاریں ، قیام پاکستان کا مقصد تھاکہ اسے مدینہ منورہ کی طرز پر ماڈل اسلامی ریاست اور اسلام کا قلعہ بنایا جائے اور عالم اسلام کی رہنمائی کی جائے ، بدقسمتی سے حکمران طبقہ نے پاکستان کو ان مقاصد کے راستہ پر چلانے کی بجائے اغیار کی ذہنی ، تہذیبی اور معاشی غلامی کا شکار کر دیا ہے

جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ کا لاہور میں سیرت کانفرنس سے خطاب

منگل 13 دسمبر 2016 22:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 دسمبر2016ء) جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ سیرت رسول ؐ کا پیغام ہے کہ مسلمان انفرادی ، اجتماعی اور ریاستی زندگی قرآن و سنت کے مطابق گزاریں ۔ قیام پاکستان کا مقصد تھاکہ اسے مدینہ منورہ کی طرز پر ماڈل اسلامی ریاست اور اسلام کا قلعہ بنایا جائے اور عالم اسلام کی رہنمائی کی جائے ، بدقسمتی سے حکمران طبقہ نے پاکستان کو ان مقاصد کے راستہ پر چلانے کی بجائے اغیار کی ذہنی ، تہذیبی اور معاشی غلامی کا شکار کر دیا ہے ۔

منگل کو لاہور میں سیرت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان میں افراتفری ، کرپشن ، ناانصافی ، غربت کا ذمہ دار یہی مقتدر طبقہ ہے ۔ دریںاثنا لیاقت بلوچ نے ترکی کے مفتی اعظم اور مذہبی امور کے سربراہ ہمت گورمینرسے ملاقات کی اور ترکی میں دہشتگردی اور بم دھماکوں کے واقعات کی مذمت کی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ہمیں ترکی کے عوام کا دکھ درد کا احساس ہے ۔

پاکستان خود بھی استعماری قوتوں کا ہدف ہے ۔ عالم اسلام کے اتحاد کے لیے پاکستان اور ترکی بھر پور اور موثر کردار ادا کرسکتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ پرنٹ ، الیکٹرانک میڈیا اور سوشل میڈیا کو عالم اسلام کے اتحاد کے لیے بہتر بنیادوں پر ترتیب دیا جائے ۔ لیاقت بلوچ نے ترک عوام کو طیب اردگان کی قیادت پر اعتماد اور فوجی بغاوت کو ناکام بنانے پر خراج تحسین پیش کیا اور کہاکہ ترکی کی ہزاروں مساجد مضبوط مورچہ ثابت ہوئی ہیں ۔ رسول اللہ ؐکی امت کا فرض ہے کہ قرآن و سنت کی بنیاد پر عظیم اتحاد تشکیل دیں ۔ اس موقع پر محمد اصغر ، عبدالغفار عزیز ،احمد سلمان بلوچ ، ترکی کے سفیر اور پاکستان کی وزارت مذہبی امور کے افسران بھی موجودتھے ۔