Live Updates

ْ عمران خان پارلیمنٹ سے دور نہیں رہ سکتے تو اس کے خلاف سازشیں کیوں کرتے ہیں ‘ تحریک انصاف کی بار بار پارلیمنٹ میں واپسی ہمارے موقف کی فتح ہے ‘ سیاست ہنگامہ آرائی ‘ بہتان تراشی نہیں پارلیمان کے ذریعے ہی آگے بڑھے گی

وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا عمران خان کی پریس کانفرنس پر ردعمل کااظہار

منگل 13 دسمبر 2016 22:25

ْ عمران خان پارلیمنٹ سے دور نہیں رہ سکتے تو اس کے خلاف سازشیں کیوں کرتے ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 دسمبر2016ء) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ عمران خان پارلیمنٹ سے دور نہیں رہ سکتے تو پارلیمنٹ کے خلاف سازشیں کیوں کرتے ہیں ‘ تحریک انصاف کی بار بار پارلیمنٹ میں واپسی ہمارے موقف کی فتح ہے ‘ سیاست ہنگامہ آرائی ‘ بہتان تراشی کے ذریعے نہیں پارلیمان کے ذریعے ہی آگے بڑھے گی۔

وہ منگل کو عمران خان کی پریس کانفرنس پر ردعمل دے رہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عمران خان اینڈ کمپنی کو جمہوری سیاست کی الف ب بھی نہیں آتی ۔ جب وقت آیا تو پی ٹی آئی کے لیڈر باہر نکلنے کی بجائے پش اپس لگانے لگے۔ پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی اقتدار کی بھوک سے بے حال ہو رہے ہیں۔ کے پی کے اور سندھ کے ناکام حکمران کام کرنے کی بجائے ہماری ٹانگوں سے چمٹے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان جب پارلیمنٹ سے دور نہیں رہ سکتے تو اس کیخلاف سازشیں کیوں کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی بار بار پارلیمنٹ میں واپسی ہمارے موقف کی فتح ہے۔ سیاست ہنگامہ آرائی اور بہتان تراشی کے ذریعے نہیں پارلیمان کے ذریعے ہی آگے بڑھے گی۔ …(رانا)

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات